Manzar Ansari

Add To collaction

10-Feb-2022 لیکھنی کی کہانی -

part 2nd ۔۔۔۔۔۔۔



فہیم آئے دن مدرسے کے بچوں کو گھر بلا کر اُنہیں کھانا کھلاتا اُن سے اپنے لیے دعا کرواتا ۔
کہتے ہیں ۔معصوم بچوں کی دُعا بہُت جلدی قبول ہوتی ہے ۔
پھر بچوں کو کپڑے بنا کر دیتا ۔۔
غریب محتاج کی مدد کرتا ۔
ہر ایک نیک کام فہیم کرتا تھا لیکن اس کو اولاد کی خوشی نہیں مل پا رہی تھی ۔۔
گڑیا پرندوں کو ،معصوم چڑیوں کو دانہ کھلاتی ۔
کھیتوں میں مٹکے بھر بھر کے چاول اور گیہوں رکھ واتی تھی ۔
دونوں میاں بیوی دن رات نیکیاں کرتے تھے ۔
اور اللہ سے اولاد مانگتے تھے۔
ایک دن ایسا آیا کہ اُن کی اُمید بلکل دم توڑنے لگی ۔اب اُن کی آس ختم ہونے لگی تھی ۔۔
دونوں میاں بیوی ۔صبر کر کے بیٹھ گۓ تھے ۔اب اُن کے آنگن میں پھول نہیں کھل سکیگا دونوں کی عمر کافی ہو گئی تھی ۔
اب وہ اولاد کی اُمید چھوڑ چکے تھے ۔
ایک دن فہیم مدرسے کے بچوں کو دعوت دے کر آرہا تھا ۔اُسے راستے میں ایک معصوم سی بچی انگوٹھا چوستی ہوئی دکھائی پڑی۔ 
سڑک کے کنارے ہاتھ پیر زمین میں مار رہی تھی اور مسکرا رہی تھی ۔
فہیم تھوڑا آگے بڑھا اُسنے بچی کو اٹھایا ۔
بچی اتنی پیاری تھی ۔کہ فیہم سے رہا نہیں گیا اُسنے بچی کی پیشانی پر بوسہ دیا اور بچی کو آسمان کی طرف اٹھاتے ہوئے بولا ۔
اے میرے اللہ میں نے تیری اس نعمت کو قبول کیا ۔
میرے صبر پر تونے مجھے نعمت عطا کی تیرا بہُت بہُت شکریہ،
فہیم بچی کو لیکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔
گڑیا نے جیسے ہی بچی کو دیکھا اس کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ۔
فہیم نے کہا اب یہ آنسوں کیوں ۔
گڑیا نے کہا یہ تو خوشی کے آنسوں ہیں
گڑیا نے بچی کو گود میں لیا ۔
اور بولی یہ بچی ہمارے لیے نعمت ہے ۔
فہیم نے کہا ہم اس کا نام نعمت ہی رکھتے ہیں ۔
گڑیا نے مسکراتے ہوئے کہا ،بہُت پیارا نام ہے ۔
فہیم اور گڑیا کی زندگی میں اب بہار آگئی تھی ۔فہیم اور گڑیا بچوں کی کمی کی وجہ سے اس قدر ترسے ہوئے تھے۔ کہ جیسے اُن کو کھلونا مل گیا ہو  
فیہم کے پاس دولت کی کوئی کمی نہیں تھی ۔
اس نے گڑیا کے اتنے کپڑے بنا کر دئے تھے کہ وہ دن میں 10سوٹ بدلتا تھا ۔
ایک سوٹ پہننے کے بعد فہیم گڑیا کو وہ سوٹ نہیں پہناتا تھا ۔وہ چاہتا تھا ۔میری شہزادی جس جگہ قدم رکھے وہاں قالین بچھی ہوئی ہو ۔
اس کے پاوں کو مٹّی بھی نہ چھو بھی سکے ۔

   9
6 Comments

Naymat khan

27-Feb-2022 04:15 PM

Good

Reply

Umerbilalmukhlis

26-Feb-2022 07:57 PM

Good

Reply

Sobhna tiwari

13-Feb-2022 09:44 PM

Nyc🔥🔥

Reply